میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، عمران خان

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments


لاہور(یواین پی) میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، وزیراعظم کا جلسے سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ن لیگ میں عہدہ دے دینا چاہیے ۔اپنے خطاب میں ان کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمیشن نے سارے فیصلے ہمارے خلاف دیے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ المیہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے وہ وزیر بن گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو میرا انکار پسند نہ آیا، ان کو بوٹ پالش کرنے والے لوگ چاہئیں، ان کو ایسے لوگ چاہئیں جو کہیں کہ ہم تو بھکاری ہیں، ہماری کیا چوائس ہونی ہے؟ ہم تو غلامی ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، یہ میرا ملک ہے، یہ میرے لوگ ہیں، میں کیوں امریکہ کے لیے اپنے لوگوں کو قربان کروں، میں نے امریکہ کو اڈے دینے کے سوال پر ایبسلیوٹلی ناٹ کہا، کیا آپ اس کے علاوہ مجھ سے کسی جواب کی توقع کرتے تھے؟ مینار پاکستان کے تاریخی میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’لاہور والو! مجھے پتا تھا کہ آپ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy