برمنگھم؛سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ، گو بلاول گو کے نعرے

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

222
کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ،اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے ،فریال تالپور
برمنگھم۔۔۔برمنگھم میں سیکورٹی خدشات کے باعث پیپلزپارٹی کا جلسہ منسوخ ہو گیا ، فریال تالپور نے کہا کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے ، کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی ، کشمیری تنظیموں نے جلسہ گاہ کے باہر گو بلاول گو اور گو مجید گو کے نعرے بھی لگائے،ایک ماہ کی تیاریوں کے بعد پیپلز پارٹی نے برمنگھم کے نیو بنگلے ہال میں سٹیج سجانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث حکام نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ کارکن شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں بھی اندر جانے سے روک دیا گیا جس کے باعث بدنظمی شروع ہوگئی ، کارکنوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔ جلسے سے پارٹی کی مرکزی قیادت نے خطاب کرنا تھا لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت منسوخ کر دی گئی جس کے بعد بنگلے ہال پہنچنے والے رہنما بھی واپس لوٹ گئے ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرال تالپور نے کہا کہ اجازت نہ دینے پر احتجاج کریں گے۔ جلسہ گاہ کے باہر کشمیری تنظیموں کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گو بلاول گو اور گو مجید گو کے نعرے بھی لگائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题