ذیا بیطس کا مرض دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ڈاکٹر خیر الزماں

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 591)      No Comments

15-11-2014 Comsats
وہاڑی( یواین پی)کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خیر الزماں نے کہا ہے کہ ذیا بیطس کا مرض دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور آگہی نہ ہونے کے باعث لوگ اس مرض کو معمولی تصور کرتے ہیں لیکن اس کے نقصان دہ اثرات کا اندازاہ ہونے پر سوائے پچھتاوے کے ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا یہ بات انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی میں پلان پاکستان ، اور دوا ساز ادارے لیکریٹیو فارما اور ریسکیو1122 کے اشتراک سے ذیا بیطس کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر ڈیشان عارف ، ڈاکٹر اسد افضل ، اور علی افتخار بھی موجود تھے داکٹر خیرالزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کھانے پینے اور رہن سہن کی بدلتی ہوئی عادات بھی اس بیماری کی ایک وجہ ہے انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی عوام میں اس مرض سے آگاہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے سیمینار کے دوران پلان پاکستان کے ڈاکٹر ڈیشان عارف نے ذیابیطس کی علامات وجوہات، علاج اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کو آگاہ کیا

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes