وزیر داخلہ نے بعض سوالات کا جواب فراہم نہ کرنے پر چار افسروں کو معطل کر دیا

Published on July 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

44
اسلام آباد (یو این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے متعلق بعض سوالات کا جواب فراہم نہ کرنے پر متعلقہ چار افسروں کو معطل کر دیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ سے متعلق بعض سوالات کے جوابات فراہم نہیں کئے گئے جن کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے متعلقہ چار افسروں کو معطل کر دیا۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے سوالات کے جواب فراہم نہ کئے جانے پر معذرت کی اور ایوان کو یقین دلایا کہ ان کی وزارت سے متعلق تمام سوالات کے بروقت جوابات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes