آئندہ پرائمری سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت قائم ہوں گے عبدالجبار شاہین

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

16-11-2014
وہاڑی(یواین پی)سیکریٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تجاویز کی تیاری میں متعلقہ ارکان اسمبلی سے مشاورت کو یقینی بنائیں آئندہ پرائمری سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت قائم ہوں گے اور لڑکیوں کے سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کو ترجیح دی جائیگی یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ضلع وہاڑی کے ارکان اسمبلی سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت مسنگ فیسیلیٹیز کے حوالہ سے میٹنگ کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرصادق علی ڈوگر ،ایم این اے سعید احمد خان منیس ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ایم این اے طاہر اقبال کے نمائندے سجاد خان کھچی ، ایم پی اے عرفان دولتانہ کے نمائندے میاں شریف، ای ڈی او ایجوکیشن ، مختار حسین چاون ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ، ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز شیخ ظفر محمود ،ڈی ایم او محمد مبشرالرحمن،ڈی او سکینڈری ایجوکیشن رانا کوثر علی ، ڈی او ایلیمنٹری محمد معروف ،بھی شریک تھے اجلاس کے دوران سیکریٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے بتایا کہ نئے تعلیمی ادارروں کے قیام اوراپ گریڈیشن کے لیے ایسی یونین کونسلز کو ترجیح دی جائیگی جہاں پہلے سے سکول موجود نہیں ان میں بھی لڑکیوں کے سکولوں کے قیام کو ترجیح دی جائیگی نئے پرائمری سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت قائم ہو ں گے انہوں نے بتایا کہ اس سال35ہزارا یجوکیٹرزکی بھرتی کی جا رہی ہے اور تمام اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشن سے ایجوکیٹرز کی خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال30ہزار ایجوکیٹرز کی آسامیاں مشتہر کی گئیں جن میں سے صرف18ہزار آسامیوں پر اہل امیدوار سامنے آسکے انہوں نے کہا اساتذہ کے تبادلوں اور بھرتی کے لیے میرٹ پالیسی مرتب ہے جس میں کسی کی حق تلفی کی گنجائش نہیں اجلاس کے دوران ممبران اسمبلی نے نئے سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کے حوالہ سے علاقہ کی ضروریات سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری تعلیم نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر ارکان اسمبلی کی مشاورت سے فزیبیلیٹی رپورٹس بھجوانے کا حکم دیاسیکریٹری تعلیم نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ ایسی یونین کونسلز جن میں ابھی تک کوئی سکول قائم نہیں ہوا کے بارے میں اراکین اسمبلی سے معلومات لے کر سروے کریں اور اپنی رپورٹ بھجوائیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes