قومی سلیکٹرز نے کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا کیلئےگرین سگنل دیدیا

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 715)      No Comments

5
لاہور(یو این پی) ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد قومی سلیکٹرز نے کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا کے لیے گرین سگنل دے دیا. کامران اکمل کو دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں جگہ ملنے کاقوی امکان ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے آسٹریلیا کے ویزے کے لیے اپلائی کر دیا. کامران اکمل 3 سال بعد قومی ون ڈے ٹیم کی نمائندگی کریں گے. کامران نے آخری بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 میں بھارت کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا. کامران اکمل قائداعظم ٹرافی میں 1035 رنز کیساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  رہے .

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes