الجزائر کے صدر فرانس میں اپنا چیک اپ کرانے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے

Published on November 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

222
الجزیرہ (یو این پی)الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ فرانس میں اپنا چیک اپ کرانے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ۔فرانسیسی حکومت اور پولیس حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ الجزائری صدر کوگرینوبل کے ایک ہسپتال میں چیک اپ کیلئے دو دن رکھا گیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے انہیں فارغ کر دیا ۔واضح رہے کہ الجزائر کے صدر کی گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے صحت خراب چلی آرہی ہے۔وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انھیں گذشتہ سال بھی دل کا ہلکا دورہ پڑنے کے بعد پیرس کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی ماہ تک زیرعلاج رہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes