ماں اور بچے کا صحت مند ہونا دراصل معاشرہ کا صحت مند ہونا ہے ڈاکٹر ذولفقار علی

Published on November 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments

untitled
جھنگ(یواین پی)ماں اور بچے کا صحت مند ہونا دراصل معاشرہ کا صحت مند ہونا ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ صحت پنجاب ماں اور بچت کی صحت کے حوالے سے خصوصی ہیلتھ پروگرامز کے ذریعے انقلابی بہتری لا رہی ہے اور اس تناظر میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالہ سے ہفتہ منایا جا رہا ہے جو 17تا22نومبر2014تک جاری رہے گا اس دوران ضلع کی84یونین کونسلز کی 24لاکھ سے زائد آبادی کو فوکس کیا جائے گا جن میں 19لاکھ سے زائد آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے اور پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی چوسنے والی گولیاں کھلاکر ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ کا آغاز کیا۔اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز سیال بھی موجود تھے۔ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ اس خصوصی ہیلتھ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پروگرام کی 48لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز،1320لیڈی ہیلتھ ورکرز جبکہ ایم این سی ایچ پروگرام کی 51کمیونٹی مڈ وائف ،95ویکسی نیٹرفیلڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے فیلڈ ٹیموں کو پیٹ کے کیٹرے ختم کرنے کی92640 گولیاں،1371ڈی وارمنگ شیٹس،7800معلوماتی پمفلٹس،255کپڑے کے بینرز اور 4113اے این سی کارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ نے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت کے ہفتہ منانے پر تعینات عملہ کو دو سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ،ٹی ٹی ویکسی نیشن حاملہ خواتین کو زچگی کے دوران حفاظتی تدابیراختیار کرنے اور دیگر ضروری تربیت مکمل کی جا چکی ہے تاکہ وہ زیادہ موثر طریقے سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں سکیں جبکہ انہیں آگاہی میٹریل بھی فراہم کیا گیا جو سکولوں، مساجد کے باہر اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے تاکہ عوام کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس خصوصی مہم کی نگرانی ڈی سی او راجہ خرم شہزاد اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان کر رہے ہیں جبکہ تمام ہسپتالوں ،رولر ہیلتھ سنٹروں اور بنیادی صحت مراکز کے انچارج ڈاکٹرز بھی اس مہم کی مانیٹرنگ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme