ایم کیو ایم کے تحت ایبٹ آباد میں ممبر سازی کا آغاز

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments
333ایبٹ آباد(یو این پی)ایم کیو ایم نے ایبٹ آباد میں بھی ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا، رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے کارکنان کے فارم پْر کئے،ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر رابطہ کمیٹی سیف یار خان نے کہا کہ ملک بھر میں ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،الطاف حسین ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کا قیام چاہتے ہیں ، الطاف حسین نے صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے بھی سب سے پہلے آواز بلند کی،ممبر قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ممبر سازی مہم کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy