بلوچستان گورنر ہاؤس بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا

Published on October 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین کی سربراہی میں تاریخی گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسینزئی نے طالبات کو گورنر ہاؤس پہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ طالبات نے گورنر ہاؤس کی عمارت کے مختلف حصے دیکھے اور یہاں لگی قدیم تصاویر اور مجسموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔طالبات نے پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس آمد پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور تاریخی گورنر ہاؤس سے متعلق گورنر بلوچستان سے سوالات بھی کئے۔ گورنر بلوچستان طالبات کو اس عمارت کی تاریخی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گورنر ہاؤس کی عمارت کو 1888ء میں تعمیر کیا گیا۔ 1935ء کے زلزلے میں عمارت کو کافی نقصان پہنچا جسے از سر نو تعمیر کیا گیا۔طالبات نے گورنر ہاؤس میں قائم سبزہ زار میں برٹش بلوچستان کے دور کے انگریز وائس رائے کے مجسمہ بھی دیکھے اور تصاویر لیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog