مرغی کا گوشت کھانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

Moglai-Murgi
لندن۔۔۔ ہمارے ہاں ہر گھر میں مرغی بہت شوق سے پکائی اور کھائی جاتی ہے لیکن حا ل ہی میں ایک ایسی تحقیق کی گئی ہے کہ جس کے بعد مرغی کھانے سے قبل آپ بار بار سوچیں گے۔
انسٹیٹیوٹ آف فوڈ ریسرچ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچی مرغی سے نکلنے والے پانی میں بیکٹیریا کی انتہائی افزائش ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت کے لئے حد سے زیادہ خطرناک ہے۔تحقیق میں ماہرین نے اس جگہ سے نمونے اکٹھے کئے جہاں مرغی رکھی گئی تھی اور اردگرد اس کا پانی بھی موجود تھا۔ ٹیسٹ کے نتائج نے ماہرین کے ہوش اڑادئیے کیونکہ اس پانی میں ایسے بیکٹیریا پائے گئے جو انسانی صحت کے لئے زہر قاتل ہیں۔
پکانے سے پہلے مرغی دھونا انتہائی خطرناک ہےماہرین کا کہنا ہے کہ کچی مرغی کے پانی میں وہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانی معدے کے لئے خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ فوڈ پوائزنگ کی وجہ بنتے ہیں۔ تحقیق کار ہیلن برﺅن کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ مرغی پکانے سے قبل اسے ایسی جگہ رکھا جائے جہاں مرغی کا پانی پکانے والی جگہ کے قریب نہ ہو،اسی طرح جب آپ بازار سے مرغی خریدیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرغی صاف ستھری جگہ رکھی گئی ہے اور اس کا پانی اس جگہ موجود نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes