پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈ

Published on August 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.35 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.54 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔جون میں 1.34 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جوجولائی میں بڑھ کر1.35 ملین ٹن ہوگئی، اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر10 فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 فیصد اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر59 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题