بھارت کو پاکستان یا چین سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے؛ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Published on August 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 540)      No Comments

4
سرینگر(یو این پی)  سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو چین یا پاکستان نہیں بلکہ اپنے لوگوں سے خطرہ ہے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کے اندر سرگرم کچھ گروپ ملک کو جوڑنے کی دہائی دیتے پھر رہے ہیں جب کہ اصل میں ان ہی گروپوں کی وجہ سے ملک میں تقسیم کی فضاء یا ماحول پنپ رہا ہے انہوں نے کہا کہ جوڑنے کا دم بھرنے والوں کی سرگرمیاں ملک کو توڑنے کا موجب بن سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو باہر نہیں بلکہ ملک کے اندر سے خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسے لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes