ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے سیف اللہ ساجد

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

Photo 18-11-14
بورے والا(یواین پی) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے سست روی اور غیر معیار ی کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے آفس میں تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا نوید احمد تحصیل میونسپل آفیسر میٹنگ کے دوران جناب ملک منظور احمد ، عمر اویس ، نثار احمد چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ٹی۔ایم۔اے ۔ بوریوالا، آفس سپرنٹنڈ نٹ ماجد یوسف ،شوکت علی، محمد شفیق شاہ اکاؤ ٹینٹ، قیصر اقبال ، محسن شاہ انچارج شکایت سیل ٹی۔ایم۔اے۔ بوریوالا اور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے جاری منصوبوں کی نگرانی انجینئر نگ برانچ کے افسران موقع جا کر کریں ۔غیر معیاری اور تعمیراتی کاموں کے تہہ شدہ فارمولا کے تحت میٹریل استعمال نہ کرنے والے کنٹیکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انہوں نے انجینئر نگ برانچ کے عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی کار کر دگی کو مزید بہتر بنائیں اورٹی ایم اے کے فنڈ ز سے ہونے والے تعمیراتی کاموں کی بھر پور نگرانی کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy