دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن 5اکتوبر کو منایا جائیگا

Published on October 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن”ورلڈ ٹیچرز ڈے“5اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔قومی اخبارات اساتذہ کرام کی اہمیت کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے بھی خصوصی رپورٹس نشر ہونگی۔ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے مناتی ہیں،جہانیاں میں بھی یوم اساتذہ کے حوالے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔”یونیسکو“کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ 1994ء سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔عالمی ٹیچرز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme