آج پاکستان کو چلانے والا پاکستان کا وزیر اعظم نہیں ہے؛سراج الحق

Published on September 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف تحریک کے اگلے مرحلے میں 21 ستمبر کو گورنرہاؤس کے سامنے 3 روزہ دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر کیے گئے اضافے کو قبول نہیں کریں گے۔ عوام کو بلوں میں ریلیف نہ دیا گیا تو اگلے مرحلہ میں اسلام آباد میں دھرنا ہوگا۔فیصل آباد میں خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے ا میر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو چلانے والا پاکستان کا وزیر اعظم نہیں ہے بلکہ وہ آئی ایم ایف کا کلرک ہے، نگران وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی اور مہنگائی کا کوئی ایشو ہی نہیں ہے لیکن آپ نے آئی ایم ایف کی غلامی سے باہر نہیں نکلنا، 16 ارب کے ٹیکس عوام پر ڈالے گئے ہیں، بجلی کے ایک بل میں مختلف قسم کے ٹیکس ڈالے جاتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ 1991 سے 2015 تک 4 کھرب روپے قرضے معاف کرائے گے، اسٹیٹ بینک بتائے یہ قرضے تمہارے باپ کا مال ہے، چیف جسٹس فائز عیسی ان قرضوں کو معاف کرانے والوں کا سو موٹو لیں، نیب قوانین میں ممبران اسمبلی کو 50 کروڑ کرپشن کا اختیار دیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم اپنے مفادات کے لیے کیں اور پورا فائدہ اٹھایا، المیہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی عوام کے نہیں طاقتور افراد یا خاندانوں کے لیے ہوتی ہے، عدالتیں چہرے دیکھ کر فیصلے کرتی ہیں۔امید ہے نئے چیف جسٹس انصاف کے پلڑے برابر اور ججز کے سیاسی جھکاؤ کے تاثر کو ختم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا اصل کام صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کے بعد اختیار منتخب نمائندوں کے سپرد کرنا ہے مگر انہوں نے سوائے الیکشن کے ہر موضوع پر بات کی، پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم نے آخری وقت میں قومی مفادات کونسل کا اجلاس بلا کر الیکشن کے التوا کا جواز فراہم کیا تاہم جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ آئین کی رو سے اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes