زبیدہ خانم نے ’اکھ میٹ لی‘دل کا دورہ دنیا سے دور لےگیا

Published on October 20, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

\"12\"
لاہور ۔۔۔  معروف گلوکارہ اور ماضی کی ہیروئن زبیدہ خانم  خالق حقیقی سے جا ملیں۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور اپنے بیٹوں کے پاس مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہو ا ۔ زبیدہ خانم نے اردو پنجابی ، سرائیکی اور دوسری زبانوں میں   ’اسان جان کے میٹ لئی اکھ وے‘میری چنی دیاں ریشمی تنداں ‘ دلا ٹھہر جا یار دا نظارہ لین دے اور آئے موسم رنگیلے سہانے ‘جیسے بہت سےایسے گانے دیئے جو  آج تک مقبول ہیں۔انہوں نے  فلمی گائیکی کاآغاز 1951 میںفلم “بلو” سے کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ مقبولیت 1953 میں مشہور فلم ’’ شہری بابو‘‘ سے ملی جس میں انہوں نے   اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہیں فلم انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل تھا ۔ انہوں نے ہیروئن  سمیت کئی کردارادا کیے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog