پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 88 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

Published on July 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا یوم پیدائش اج 6جولائی آج منایا جارہا ہےاس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ایم ایم عالم کا اصل نام محمود عالم تھا وہ 6جولائی 1935 کو کلکتہ میں پیدا ہوئے ایم ایم عالم 1952 میں پاکستان ایئر فورس میں شامل ہوئے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ میں مار گرائے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا عالم نے مجموعی طور پر دشمن کے 9طیارے مار گرائے اور دو طیاروں کو نقصان پہنچایا اس کارنامے پر ان کو دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطا کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy