سبزیوں کو اکھیڑا کی بیماری سے بچانے کیلئے دیسی کھادوں کا استعمال معاون ثابت ہو سکتاہے، محکمہ زراعت

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت نے سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے سبزیات کے تمام کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ موسم سرما کے آغاز کے باعث سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مٹر، بھنڈی، گوبھی، ٹماٹر، مرچ، لوبیا، چپن کدو اور دیگر سبزیوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تدارکی تراکیب پر عمل یقینی بنائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ اکھیڑا، پھپھوند سے پھیلنے والی بیماری ہے جو سبزیوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اکھیڑا کے حملہ سے پودوں کی جڑیں گل جاتی ہیں اور پوداا پنی عمر کے کسی بھی حصہ میں متاثر ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اس بیماری کے بروقت انسداد کیلئے بینلٹ یا ڈائی تھین ایم 45کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ بیماری سے پاک دیسی کھاد کا استعمال اور فصل کا مناسب ہیر پھیر بھی سبزیوں کو اکھیڑا کی بیماری سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题