لالہ موسیٰ، قحبہ خانے اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

index
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جرائم کی شرح میں خطرناک میں خطرناک حد تک اضافہ قحبہ خانے اور منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر گردونواح کے نشئیوں نے بھی شہر کا رخ اختیار کر لیا،لٹنے والے شہریوں کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی،ڈی پی او صاحب ڈاکو تو نہیں پکڑے جا سکتے یہ جرائم کی نرسریاں ہی ختم کروا دو،تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں،ڈاکو واردات کر کے آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں لٹنے والے شہری ایف آئی آر کے لیے رل جاتے ہیں جس کی تازہ مثال ملک جواد محلہ کریم کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل ہنڈا70نمبر6409جی ٹی کے،فخر محمد ولد محمد اشرف کی ہنڈا125اپلائیڈ فار عبداللہ ہسپتال سے چوری ہوئی اور ایف آئی آر بھی درج نہیں کی گئی،چھوٹا بازار میں جیولری کی دو دکانوں سے گن پوائنٹ پر 18لاکھ روپے کے زیورات اور کیش گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا،کیمپنگ گراؤنڈ سے اسد اللہ بٹ کی موٹر سائیکل ہنڈا125پٹھان ڈاکو چھین کر لے گئے،ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری انتہائی پریشان ہیں کیونکہ پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی ہے شہر میں کئی جگہوں پر قحبہ خانے چل رہے ہیں اور کیمپنگ گراؤنڈ میں کئی پلازے ایسے ہیں جہاں یہ مکروہ دھندے کرنے والے سرعام یہ کاروبار کر رہے ہیں کیونکہ پلازہ مالکان بغیر کسی واقفیت کے کرایہ پر دیتے ہیں منشیات فروش کے مخصوص پوائنٹ ہیں جہاں سرعام منشیات فروشی ہو رہی ہے،شہر کے گردونواں سے بھی نشئی شہر کا رخ اختیار کرتے ہیں منشیات فروشوں کے گھر کے باہر نشئیوں کی لائنیں لگی ہوتی ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes