اوکاڑہ، انسان کے بنیادی حقوق میں سب سے بڑا حق آزادی کا ہے عامر عقیق خان

Published on March 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


اوکاڑہ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ انسان کے بنیادی حقوق میں سب سے بڑا حق آزادی کا ہے اور اس کی جتنی قدر کی جائے کم ہے 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور یہاں پر بسنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والوں کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ہمیں آج سچ ،ایمانداری اور محنت کو اپنا نصب العین بنانے کا عہد کرنا ہے کیونکہ ایمانداری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حصول پاکستان کی جدو جہد سے لیکر آج تک پاکستانی قوم نے ہر طرح کی مشکل ،مصائب کا مقابلہ جس جراءت ،ہمت اور بہادری سے کیا ہے وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے ہمیں اپنے اکابرین کے فرمودات کی روشنی میں اپنی صفوں میں اتفاق ،اتحاد ،نظم و ضبط اورمحبت کے جذبوں کو پروان چڑھانا ہے تاکہ ہر طرح کی آفت اور مصیبت کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ہمیں علامہ اقبال کے افکار ،نظریات اور قائد اعظم کی جدو جہد ،انکی قو م کے لئے ان کے فہم و فراست سے کئے گئے فیصلے کی یاد دلاتا ہے ہمیں بحثیت قوم جن مسائل کا سامنا ہے ہم نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن مظلوم کشمیریوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اس عہد کی تجدید کا بھی دن ہے کہ ہم نے قومی یکجہتی ،ترقی و خوشحالی اور عوامی شہری اور بھلائی کے لئے اپنے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پوری قوم متحد ہو کر حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کرنا ہے ہم نے ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے احتیاطی تدابیر کرنی ہے اور اپنے دائرہ اختیار میں لوگوں کو بھی اس پر آگاہی دینا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes