ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ نوشیروان گل خٹک ، عثمان گل خٹک۔

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 579)      No Comments

93460_l
جدہ( بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی) عوامی نیشنل پارٹی کراچی غربی کے صدر ڈاکٹر ضیاء الدین کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ حکومت سیاسی قائدین کی سیکورٹی کو یقینی بنائے۔ جو حکومت قائدین کو سیکورٹی نہیں فراہم کرسکتی اس سے عوام کی حفاظت کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی جدہ کے صدر نوشیروان خٹک اور جنرل سیکرٹری عثمان گل خٹک نے جاری مذمتی بیان میں کیا۔ یو این این پاکستان کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے۔ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری جماعت کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جدہ ڈاکٹر ضیا قمرکے خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes