ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، رواں سال کیسز کی تعداد 262 ہوگئی

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

444
اسلام آباد۔۔۔ ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 262 ہوگئی ہے،ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلانے کے باوجود روز بہ روز پولیو کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں جہاں قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جن کا تعلق سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے۔ قومی ادارہ صحت کے حکام نے کہا کہ سندھ میں شکارپورکی 4 ماہ کی سمیرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں بھی21 ماہ کا ابو طلحہٰ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے،قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 262 تک جا پہنچی ہے جس میں سندھ کے 27 اور خیبرپختونخوا کے 55 متاثرہ بچوں کی تعداد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog