بوریوالا،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ

Published on June 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

بورے والا(یواین پی)ضلع بھر میں شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاءضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوگئے،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے مہنگائی پر قابو پانے،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ کے لئے جاری ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد احسن رفیق اور مسلم لیگ(ن) کے اراکین صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور میاں ثاقب خورشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی شہریوں کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر آٹا،گھی،چاول،چینی،دالیں،پھل سبزیاں اور دیگر اشیائ ضروریہ کی فراہمی ہرممکن یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ ادارے کسی بھی سفارش یا دباو کے بغیر بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے جس میں حکومتی ارکان اسمبلی بھی مداخلت نہیں کریں گے تاکہ پنجاب حکومت کے ویڑن کے مطابق عوام کو مہنگائی میں کمی لاکر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے اس اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy