عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی صفوں میں واضع طور پر بوکھلاہٹ کے آثار نظر آرہے ہیں معظم علی

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

index
ہارون آباد(یو این پی)عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی صفوں میں واضع طور پر بوکھلاہٹ کے آثار نظر آرہے ہیں اور عمران خان نے موثر شعور و آگاہی بیدار کر دی ہے موروثی سیاست کے ایوان لرز گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں اب اکٹھی ہوکر تحریک انصاف کے عوامی سونامی کا مقابلہ کر نے کے لیے صف بندی کر چکی ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے 30نومبر کو حکمران عوام کا ایسا سیلاب دیکھیں گے جس سے ان کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا مڈٹرم الیکشن اب بہت دور کی بات نہیں ہے 2015الیکشن کا سال ہے اور 2015کے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی دیوار پر لکھی نظر آرہی ہے ان خیالات کا اظہار سنٹرل ایجوکیشن سنٹری پاکستان تحریک انصاف معظم علی چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن جمہوریت کا حصہ ہوتے ہیں اگر حکمران واقعی عوام میں مقبولیت کے دعویدار ہیں تو پھر انہیں الیکشن سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے قوم جانتی ہے کہ حکمران عوام میں مقبولیت نہیں رکھتے اور ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جسے چاروں صوبوں کی بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے بلاول زرداری کی ٹوئٹر سیاست ان کے تاریک مستقبل کو مزید سیاہ ہونے سے نہیں بچا سکتی بھٹو کا اصلی وارث کوئی بھٹو ہی ہو سکتا ہے اور کوئی زرداری اگر بھٹو کا وارث بننے کے چکر میں ہے تو عوام اس کوشش کو مسترد کر دیں گے انیسویں صدی میں سیاست جذباتی نعروں کی بجائے صداقت اور سچائی کے منشور کے تابع ہی ہو سکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes