قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر گورنمنٹ ماڈل بائی سکول وہاڑی کے خورشید بال میں ایک پر وقار تقریب

Published on December 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

وہاڑی ( یواین پی) قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر گورنمنٹ ماڈل بائی سکول وہاڑی کے خورشید بال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی تقریب میں طلبا و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان کے خواب کو تعبیر دی اور یہ عظیم الشان مملکت دنیا کے نقشہ پر الگ تشخص سے ابھری انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا ہفتہ قائد منانے کے اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو مسلمانان برصغیر کے عظیم لیڈر کے اوصاف سے آگاہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل قائد کے افکار کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال سکیں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح صرف کام، کام اور بس کام پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے تقریب میں سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ڈی ایم او خضر حیات بھٹی ،ڈی ای او سکینڈری محمد جاوید باجوہ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف، ڈپٹی ڈی ای او عاصم بھٹی، ڈپٹی ڈی ای او اسرار الحق لنگاہ، سینیئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل بھٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر سرفراز پہوڑبھی شریک تھے تقریب میں حافظ فیضان رسول، حافظ احسن علی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت حاصل کی جبکہ طلبا و طالبات ، زربَاب، آمنہ، صبا کنول، سدرہ انور، قرآۃ العین، عائشہ رفیق، عائشہ نادر،، نعیم احمد، علی زیب نے پرفارمنس دی اور شرکاء سے خوب داد وصول کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes