سارک کا 18واں سربراہی اجلاس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہوگیا

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,201)      No Comments

555
کھٹمنڈو ۔۔۔ سارک کا 18واں سربراہی اجلاس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کے لئے سارک پلیٹ فارم کو انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی تعاون تنظیم سارک کا قیام آٹھ دسمبر 1985ء میں لایا گیا۔ پہلا اجلاس بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوا۔ سارک کا دوسرا سربراہی اجلاس بھارت کے شہر بنگلور میں 1986ء میں منعقد ہوا۔ تیسرا سربراہی اجلاس 1987ء میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہوا۔ چوتھا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں دسمبر 1988ء میں ہوا۔ پانچواں اجلاس نومبر 1990ء میں مالدیپ میں منعقد ہوا تھا۔ چھٹا اجلاس 21 دسمبر 1991ء میں سری لنکا کولمبو میں ہوا تھا۔ ساتواں اجلاس اپریل 1993ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہوا تھا۔ آٹھواں اجلاس 1995ء میں بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہوا۔ نواں اجلاس 1997ء میں مالی میں ہوا۔ دسواں اجلاس 1998ء میں کولمبو میں ہوا گیارہواں اجلاس جنوری 2002ء میں نیپال میں ہوا۔ بارھواں اجلاس 2004ء میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔ تیرھواں اجلاس نومبر 2005ء میں ڈھاکہ میں ہوا تھا۔ چودھواں اجلاس اپریل 2007ء میں بھارت میں ہوا تھا۔ پندرہواں اجلاس 2008ء میں کولمبو میں ہوا تھا۔ سولہواں اجلاس 2010ء میں بھوٹان میں ہوا تھا۔ سترھواں اجلاس 2011ء میں مالدیپ میں ہوا تھا اور اٹھارہواں اجلاس تین سال بعد کھٹمنڈو میں ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题