ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

Published on November 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

222

گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 06 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد(یو این پی)ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیاہے،گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 06 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،بالائی علاقیان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں ،گلگت بلتستان کیضلع غذر، استور اور دیامر میں سردی کے باعث جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے سے شہری مشکل میں ہیں ، پنجاب میں ملتان اورگردونواح میں صبح سویرے دھند سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہیں،سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy