پی ٹی وی پر ایسے لوگوں کو پروموٹ نہ کیا جائے جن کوفن کی الف ب بھی نہیں آتی، فرخ دربار

Published on November 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

FD
کراچی(یواین پی) آج فن کومتعارف کرانے والے دعویدار بڑی بڑی سیٹوں پر بیٹھ کر حکمرانی کر رہے ہیں اور یہی نہیں بلکہ فن کو دور رکھ کر صرف اقرباء پروری کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے، یہ بات معروف کوریوگرافر فرخ دربارنے خصوصی طورپر ٹیلیفونک گفتگو میں نمائندہ خصوصی کو بتائی،انہوں نے تفصیلات سے بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی نے گزشتہ روز گولڈن جوبلی منائی جس میں ٹیلی وژن کے چند آرٹسٹوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا، مجھے حیرت ہے کہ جتنے لیجینڈز گزرے ہیں ان میں سے کسی کو بھی نہیں بلایا گیاصرف چند شخصیات کو بلا کر انہی پر اکتفا کیا ، جب کہ دیکھا جائے تو پچاس سال پورے ہونے پر پی ٹی وی مینجمنٹ اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرتی ہے اس طرح سے کثیر رقم خرچ کر کے مہمانوں اداکاروں کو بلا کر اس تاریخی دن کو یادگار بنا سکتی تھی مگر یہ نہیں کیا گیا اور یہ گولڈن جوبلی کی تقریب یادگار نہ بن سکی، سننے کو یہ بھی ملا کہ کہ ٹیلی وژن کی حدود میں نہ تو گولڈن جوبلی کی خوشی میں چراغاں کیا گیا، نہ مہمانوں کا مجمع تھا اور نہ ہی کوئی دھوم دھڑکا، ایسا لگتا تھا کہ سارے پی ٹی وی کے کارکنان کسی خاص کام میں لگے ہوئے تھے جب ہی ٹی وی میں رونق نظر نہیں آئی، انہوں نے دکھ بھرے انداز میں اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ افسو س اس بات کا بھی ہے کہ میں گزشتہ کئی برس سے ٹی وی کے کئی پروگراموں میں بحیثیت کوریوگرافر اپنی صلاحیتیں منوا چکا ہوں، 1991 ؁ء میں گروپ ڈانس کو میں نے ہی متعارف کرایا، کہنہ مشق اور سینئر پروڈیوسرز مرحوم ہارون رند، ظہیر خان، محترمہ رفعت ہمایوں اور محترمہ ساحرہ کاظمی جیسے تخلیقی ذہن رکھنے والوں کے ساتھ کام کیا یہی وجہ ہے کہ ان تخلیقی کاروں کی وجہ سے آج میں اس مقام پر کھڑا ہوں جب کہ آج کے دور میں جو لوگ یہاں حکمرانی کر رہے ہیں ان میں سے شاید صرف ایک یا دو کو پتہ ہوگا کہ کوریگرافر ہوتا کیا ہے، میں کوریوگرافر میں پہلا شخص ہوں جو ایک بالی ووڈ کی فلم میں کام کرچکا ہوں جوکہ مکمل طور پر لالی ووڈ میں شوٹ کی گئی، الحمدوللہ مجھے یہ بھی اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے کہ ہماری فلم’’ہوٹل‘‘ انڈیا کے شہر نیودہلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے، انہوں نے مزید بات چیت میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے شو میں جس طرح سے میڈلے پیش کیا گیا، اس میں سب راز کھل جائے گا کہ کوریوگرافی کیا ہوتی ہے، میری ارباب ختیار سے گزارش ہے کہ خدارااصل فنکاروں کا حق انہیں دلوایا جائے نہ کہ صرف اقرباء پروری اور ذاتی تعلقات کو نبھایا جائے بلکہ ایسے ارادے رکھنے والوں کو پس پیش رکھ کر پی ٹی وی کو مزید ترقی دی جائے اور قطعا ایسے لوگوں کو پروموٹ نہ کیا جائے جن کوفن کی الف ب بھی نہیں آتی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes