فیصل آباد، پٹرولیم پمپ پر آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی مشینری و موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر

Published on October 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد پٹرولیم پمپ پر آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی مشینری و موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ پر لگنے والی آگ پر قابو پا کر علاقہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا،تفصلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی کہ لاہور روڈ نزد پنجاب ہسپتال کے قریب واقع عسکری پٹرول پمپ الصادق فکنگ اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی ہے اطلاع پر ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ کی زد میں آ کر پلاسٹک بادی والے پرائیویٹ پٹرول کنٹینر،پٹرول بھرنے والی مشین،پمپ پر کھڑی 5 موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئی ہے ابتدائی اطلاع کے مطابق آگ سیگریٹ نوشی کے باعث لگی ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog