سونم کپور نے اپنے آپ کو بھوکی بالی وڈ اداکارہ کا خطاب دیدیا

Published on November 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments
444ممبئی(یو ا ین پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے آپ کو بھوکی بالی وڈ اداکارہ کا خطاب دیدیا۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جنہیں اسٹائل آئیکون کا خطاب حاصل ہے نے ایک خطاب خود سے اپنے آپ کو دیا ہے یہ ’’ بھوکی بالی وڈ خاتون‘‘ کا خطاب ہے ۔ اداکارہ نے یواین پی سے کہا کہ انہیں کھانے پینے کا بے حد شوق ہے اور جب انہیں بھوک لگتی ہے وہ بالکل مختلف انسان بن جاتی ہیں۔ میٹھا ان کا پسندیدہ ہے وہ چاکلیٹ کی بڑی شوقین ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ ’’ سنائیکر‘‘ چاکلیٹ کی برینڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ یہ ان کی پسندیدہ چاکلیٹ ہے ۔ اداکارہ کی آئندہ ریلیز ہونیوالی فلموں میں’’ ڈولی کی ڈولی‘ ‘ اور ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ شامل ہیں۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog