جب تک کسی ملک میں عدل نہیں ہوگا وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا،شیخ شوکت کمال

Published on May 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بورے والا(یواین پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی شیخ شوکت کمال نے کہا ہے کہ عمل کے بغیر کوئی بات یا نصیحت دوسروں پر اثر نہیں رکھتی جو بات ہم کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرنا چاہیئے تاکہ ہمارے قول و فعل میں تضاد نظر نہ آئے بورے والا ان غیور عوام کی دھرتی ہے جس نے ملک کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے جب تک کسی ملک میں عدل نہیں ہوگا وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا انصاف کی فراہمی میں جوڈیشلی سے زیادہ بار کا بہت اہم کردار ہے کیونکہ وکلاء قانون کو سمجھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بنچ بار کے بغیر ادھورا ہے وکلاء کی عزت و احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کسی کی عزت اور اسکے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا بار کی تعمیر ترقی اور وکلاء کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن کی طرف سے انکے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدر بار چوہدری محمد صدیق نے کی جنرل سیکرٹری بار محمد مشاہد چوہدری کے علاوہ سابق صدور بار سردار ساجد احمد ڈوگر،چوہدری محمود اختر گھمن اور دیگر وکلاء نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes