موبائلوں کی دنیا اب ہمیشہ کیلئے تبدیل ہونے والی ہے، سام سنگ نے بالآخر وہ موبائل سکرین بنالی جس کے خواب ہم بچپن سے دیکھتے تھے

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

  سیﺅل(یوا ین پی) ٹیکنالوجی تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی ہے اور ہماری ڈیوائسز کے سائز سکڑ کر انتہائی چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ چند سال پہلے تک کوئی آج کے سمارٹ فونز کے متعلق سوچ بھی نہ سکتا تھا لیکن آج یہ ہمارے ہاتھوں میں موجود ہیں۔ اب معروف موبائل فونز ساز کمپنی سام سنگ نے ایسی سکرین ایجاد کر ڈالی ہے کہ موبائل فونز کی دنیا ہی بدل جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے ایسی سکرین بنا لی ہے جو پلاسٹک کے پیپر کی طرح لچکدار ہے اور اس کا سائز کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس او ایل ای ڈی سکرین کا سائز 9.1انچ ہے جو کھینچ کر دونوں سمتوں میں 12ملی میٹر تک لمبی کی جا سکتی ہے۔ یہ سکرین موبائل فونز کے ساتھ ساتھ دیگر کئی طرح کی ٹیکنالوجیز میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے کلائی پر پہنا بھی جا سکتا ہے اور گاڑیوں کی سکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ ”جب اس سکرین کو اوپر سے دبایا جاتا ہے تو یہ ربڑ کی طرح نیچے دب جاتی ہے اور چھوڑنے پر واپس اپنی جگہ پر آ جاتی ہے۔“

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog