خصوصی بچے بھی ہمارے لیے نارمل بچوں کی طرح اہم ہونا چاہئیں مسز شمیلہ اسلم

Published on December 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

3-12-2014 Special Education
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ خصوصی بچے بھی ہمارے لیے نارمل بچوں کی طرح اہم ہونا چاہیں ان کی کسی معذوری کی وجہ سے انہیں نظر انداز کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ سکول آف سپیشل ایجوکیشن وہاڑی میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ کھیلوں کے مقابلے دیکھتے ہوئے کہی اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سید عزیز الحسن شاہ بھی موجود تھے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے کار آمد بنانا ہماری ذمہ داری ہے ان بچوں پر محنت کر کے ہم انہیں کسی پر بوجھ بننے کی بجائے کسی کا بوجھ اٹھانے کے قابل بنا سکتے ہیں انہوں نے کہ اکہ ایسی کئی زندہ مثالیں موجود ہیں کہ خصوصی بچے اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ خاندان کی کفالت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ حکومت پنجاب بھی ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان بچوں کے تعلیمی اداروں کے لیے خطیر رقم کے فنڈز اور جدید آلات و مشینری فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے کھیل کے شعبوں میں بھی نارمل بچوں سے کسی طرح کم نہیں ہماری بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ملک و قوم کا نام روشن کیا اور آج کل ورلڈ کپ میں بھی جیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے انہوں نے اس موقع پر بچوں کے کھیلوں کے مقابلے دیکھے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes