نابینا افراد پر پولیس کا وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے سیاسی و سماجی رہنماؤں می مذمت

Published on December 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

nabina
بورے والا(یواین پی) سابق چیئرمین پنجا ب بار کونسل اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان لنگڑیا ل مسلم لیگ ق ضلع وہاڑی صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ سیکرٹری اطلاعات مولا نا عمران صدیقی ، پی ٹی آئی پنجا ب کونسل کے ممبر عبدالرؤف چوہدری بوریوالاضلع بناؤ تحریک کے کنوینیئر بیر سٹر خالد نثار ڈوگر ایڈوکیٹ اور ملک فاروق احمد اعوان رہنما پی ٹی آئی نے نا بیناؤں کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد پر پولیس کا وحشیانہ تشدد قابل مذمت ہے پولیس کے وحشیانہ تشدد ہلاکو خان اور چنگیز خان کی یاد تازہ کر دی ہے عقل کے اندھے نا عاقبت اندیش حکمرانوں کی پنجاب پولیس نے نابینا افرادپر وحشیانہ تشدد کر کے ظلم کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے اورپنجاب پولیس کے اس وحشیانہ اقدام سے پاکستان کی دنیا بھر میں رسوائی اور تذلیل ہوئی ہے انہوں نے چیف جسٹس آ ف پاکستان سے اس واقع پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题