ایک کھلاڑی نے 11 کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر دیا: فردوس عاشق اعوان

Published on December 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کو فلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی نے گیارہ کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی عوام نے پی ڈی ایم والوں کا ہی جلوس نکال دیا، کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔ لاہوریوں نے ان کو گریٹر اقبال پارک کے کونے میں محدود کرکے اوقات یاد دلا دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیمرے مسترد شدہ سیاسی یتیم ٹولوں کی داستان بیان کر رہے ہیں۔ 150 ایکڑ کے پارک میں صرف 5 ایکڑ پر کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ پنڈال کے ہر اینگل پر کنٹرول روم کے کیمرے لگائے گئے ہیں۔مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ راجکماری شاہی آداب کے خلاف گلی، گلی دعوت نامے بانٹتی رہی لیکن ایک کھلاڑی نے گیارہ کھلاڑیوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ سیاسی سرکس کرنے والے پی ڈی ایم توبہ کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题