پھولنگر، امُ حبیبہ کی جماعت پنجم کے امتحانات میں علاقے بھر میں پہلی پوزیشن

Published on April 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

پھولنگر(یواین پی) پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کے نتائج کے مطابق پیف پارٹنر رفیق ماڈل گرلزایلیمنٹری سکول جمبر کی طالبہ اُم حبیبہ شکیل نے 500نمبر میں 445 نمبر لیکر علاقے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کے علاوہ دیگر بچوں میں کرامت علی نے 427، کرن اعجاز 424، اقرا 424، ساجدہ یسین 423، رمشا ذوالفقار419، طیبہ اسلم 417، زوہا عابد415، سمیرا ارشاد 414، عرفان جاوید 413، لائبہ عمران 409 اور سویر ا شہباز نے 408 نمبر حاصل کیے۔ بچوں کے والدین کے ساتھ جمبر کے سماجی و سیاسی راہنماؤں نے سکول انتظامیہ کو خصوصی مبارکباد پیش کیں۔سکول اونر عقیل خان، پرنسپل شفیق احمد خان اور شکیل احمد خان نے بچوں کی شاندار کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یہ سکول اساتذہ کی انتھک محنت اور پیف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آج علاقے بھر میں رفیق ماڈل سکول کا نام سنہری حروف میں لکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ بچے مستقبل میں بھی اسی طرح اعلیٰ کارکردگی دکھا تے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes