محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

images
اسلام آباد(یو این پی)خشک سے موسم سے تنگ شہریوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے دسمبر کے آخر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے،محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے چند روز تک بارش کو کوئی امکان نہیں تاہم بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں دسمبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر شمالی علاقوں سے ملک میں داخل ہوں گی اور تیسرے ہفتے سے موسم سرما کی بارشوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے تیسرے ہفتے میں شمالی علاقہ جات، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے جن سے سردی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme