ٹھٹھہ پولیس ٹھٹھہ کے بیوپاریوں اور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی

Published on October 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ پولیس ٹھٹھہ کے بیوپاریوں اور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی، حیدرآباد سے واپسی دو بیوپاریوں کو بلاجواز گرفتار کرکے لاک اپ کردیا، بیوپاریوں کا سیشن جج کو درخواست، سیشن جج کے احکامات پر تھرڈ سول جج کا ٹھٹھہ تھانے پر چھاپہ، دو بے گناہ گرفتار بیوپاریوں کو بازیاب کرالیا ،ٹھرڈ سول جج کی جانب سے ٹھٹھہ پولیس کو عدالت میں حاضری کے احکامات، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے کے بیوپاریوں حاجی ادریس میمن اور بتیجے سلمان میمن کو چھتو چنڈ کے قریب سے گاڑی سے اتار کر گرفتار کرکے لاک اپ کر دیا جس کے بعدبلاجواز گرفتار ہونے والے بیوپاری کے ورثاء عمر میمن کی جانب سے سیشن جج ٹھٹھہ کو درخواست دی گئی ،جسکے بعد سیشن جج کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھرڈ سول جج غظفر عباس کو احکامات جاری کیے کے فوری طور پر ٹھٹھہ تھانہ پر چھاپہ مارکر بے گناہ گرفتار بیوپاریوں کو بازیاب کرایا جائے، جس کے بعد تھرڈ سول جج غظفر عباس نے ورثاء کے ساتھ ٹھٹھہ تھانے پر چھاپہ مارکر دو بلاجوز بیوپاریوں کو بازیاب کراکر ملوث اہلکاروں کو کورٹ میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے، دوسری جانب مغویوں کے ورثاء عمر میمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ پولیس نے شریف شہریوں اور بیوپاریوں کا جینا حرام کردیا ہے ،شہریوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہمارے دو بیوپاریوں کوبلاجواز گرفتار کیا گیا ،اس موقعے پر بیوپاریوں اور شہریوں کی بھڑی تعداد تھانے پر پہنچ گئی اور انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ فیصل عبداللہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ملوث اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور شریف شہریوں کو راشی افسروں نجات دلائی جائے
ٹھٹھہ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے احکامات کے بعد ای ڈی سی ٹو اقبال حسین جنڈان اور مختیارکار گھوراباڑی عبدالطیف عباسی کی سربراہی میں سٹی سروئیر اقبال سولنگی،ٹیکنیشن افسر میونسپل کمیٹی عبدالغفور جاکھرو کی ٹیم نے ٹھٹھہ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ، سرکاری عماراتوں ، شاہی بازار اور مین روڈز کے اوپر ناجائیز تجاوزات کو ہٹاشہر کو کلین کروادیا،اس سلسلے میں ٹھٹھہ شہر میں گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر محمد نواز سوہو کی جانب سے شاہی بازار ٹھٹھہ اوعر مین روڈ کا پیدل دورہ کیا گیا تھا جسکے بعد انہوں نے مین رڈ بننے کے بعد قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری عمارتوں کے آگے ٹھیلے اور کچی کیبن لگاکیے گئے قبضے اور شاہی بازار ٹھٹھہ میں بیوپاریوں کی جانب سے دکانوں کا سامان باہر بازار میں رکھ کربازار میں پیدل چلنے والی عوام کو مشکلات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو اقبال حسین جنڈان،مختیارکار گھوراباڑی عبدالطیف عباسی کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے سٹی سروئیر اقبال سولنگی،،ٹیکنیشن افسر میونسپل کمیٹی عبدالغفور جاکھرو ، کے ہمراہ ٹھٹھہ کے مین روڈ پر قائیم قبضوں کو فوری ہٹانے کے احکامات کے بعد مین روڈ ،سرکاری عمارتوں کے آگے بااثر افراد کے قبضوں کو ہٹادیا گیا تھا ،اس موقعے پر مختیارکار گھوراباڑی عبدالطیف عباسی کا کہنا تھا کے قبضہ مافیا کی وجہ سے مین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنا محال ہوگیا تھا ،انہوں نے مزید بتایا کے بہت جلد شاہی بازار ٹھٹھہ میں بھی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائیگی ،اس موقعے پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو نے شہرکے بیوپاریوں کو خبردار کیا کے براء مہربانی ناجائیز کیے گئے تجاوزات خود ختم کروادیں بصورت دیگر شہریوں کے نقصان کا کوئی بھی زمیوار نہیں ہوگا ، دوسری جانب قبضہ مافیا کی جانب سے اینٹی انکروچمینٹ ٹیم کے جاتے ہی دوبارہ سے قبضہ کرنا شروع کردیا جبکے کئی بیوپاریوں کا یہ بھی کہنا تھا کے ای ڈی سی ٹو اور مختیارکار اپنے من پسند لوگوں کو رلیف دے رہے ہیں اور بہت سارے قبضہ خوروں کے تجاوزات کو جان بھوج کر نہیں اٹھایا گیا جس سے ظاہر یہی ہوتا ہے کے بااثر افراد کو سیاسی و بیوروکریٹس کی سرپرستی حاصل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题