چینی فی کلو قیمت 140 روپے، چینی کی قیمت بے لگام

Published on April 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ماہ رمضان میں فی کلو قیمت 140 روپے، چینی کی قیمت بے لگام ہو گئی، چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ، ملک کے کئی شہروں میں چینی 110 روپے سے 140 روپے تک کی قیمت میں فروخت ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک کے دوران ملک بھر میں یکدم چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 2 سے 3 دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمت میں 10 سے 30 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔چند دنوں کے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 30 سے 35 روپے اضافہ ہوگیا۔ مری، فیصل آباد اورجھنگ میں قیمت 140 روپے فی کلو تک جاپہنچی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 135، گجرات میں 125 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی،اس کے علاوہ راولپنڈی میں چینی120،لاہور110،فیصل آباد 140،ملتان 110،گوجرانوالہ 120،گجرات 125، سیالکوٹ 120،سرگودھا 118،ٹوبہ ٹیک سنگھ 135،بہاولپور 120،ساہیوال 120،بھکرمیں 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی، منڈی بہاﺅالدین میں چینی 130،فیروزوالا 130، جہلم 130،شیخوپورہ 125،اوکاڑہ 120،چکوال 110،ڈیرہ غازی خان 110اور رحیم یار خان 115روپے میں فروخت ہو رہی۔بتایا گیا ہے کہ چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پچاس کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 5900روپے کر دی گئی۔ پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی فی کلو چینی کی قیمت 120 سے 125 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل ہی حکومت نے شوگر ملز کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی تھی۔ شوگر ملز کی جانب سے بیرون ملک چینی فروخت کیے جانے سے ملک میں چینی کے ذخائر میں کمی آنا شروع ہو گئی، جبکہ رمضان المبارک کی وجہ سے چینی کی طلب میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی باعث ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog