پاکستان کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کہ ’’ہوٹل‘‘ فیچر فلم

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

10833962_995129287167717_1695063713_n
تیسرے دہلی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم کے طور پر نمائندگی کر رہی ہے
رپورٹ؛ ڈاکٹر خرم چوہدری
پاکستان کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کہ ’’ہوٹل‘‘ پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم کے طور پرتیسرے دہلی فلم فیسٹیول میں نمائندگی کر رہی ہے جس کا 25دسمبر2014 ؁ء کو فیسٹیول میں یادگارپریمیئر ہوگا، یاد رہے کہ’’ہوٹل‘‘فلم گزشتہ برس لالی ووڈ میں شوٹ کی گئی تھی اورکامیاب ٹیم ورک کی وجہ سے یہ اعزازپاکستان کو حاصل ہوا،ڈائریکٹر کی کوشش ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان اور بھارتی سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط ومستحکم کرنے کے لیے عالمی فلم انڈسٹری میں دوستی کی بنیاد کو مدنظر رکھے ہوئے اس فلم کے توسط سے فیسٹیول میں نمائندگی کر رہے ہیں، دیکھا جائے تو فلم انڈسٹری کا مستقبل تاریک ہوچلا تھا مگر اس طرح کی اور دیگرکہانیوں پربننے والی دوسری فلموں کے آنے سے اب پاکستان کی فلم انڈسٹری ترقی کی جانب رواں دواں ہے،امید ہے کہ ’’ہوٹل‘‘ فیچر فلم دونوں سرحدوں کے لیے ایک سنگ میل ثاب ہوگی، یہ کسی بڑے اعزاز سے بھی کم نہیں کہ بالی ووڈ کی کہانی کو مکمل طور پر لالی ووڈ میں شوٹ کیا گیا اورتاریخ میں یہ بات رقم کر دی گئی ہے اور اس سے قبل ایسی فلم نہیں بنائی گئی اس طرح پاکستان کی فلم انڈسٹری میں پہلی سائکوتھرلرفیچر فلم کا اعزازبھی ’’ہوٹل‘‘ کے حصے میں آیا، یہی نہیں بلکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پہلی بار فلم انڈسٹری میں کسی فلم کا پہلا آفیشل ٹریلرلانچنگ کی تقریب بھی ’’ہوٹل‘‘ کے سر ہوئی، ساتھ ہی پاکستان کی فلم انڈسٹری میں پہلی بار ’’ڈیجیٹل پوسٹر‘‘ کو بھی لانچ کر کے فلمی دنیا میں انقلاب پیدا کر دیا گیا گویا پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم،آفیشل ٹریلر لانچنگ، ڈیجیٹل پوسٹر کی تقریب رونمائی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے روایتی تہوار دیوالی کے موقع پر’’ہوٹل‘‘ کا ایک گانا ’’موم بتی‘‘2014 ؁ء کے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستیارتھی کے نام موسوم کیا گیا جو کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے یہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک گانا ڈیڈیکیٹ کیا گیا جسے ہالی ووڈگلوکارہ جیسمین سنڈلیس نے گایا ہے، واضح رہے کہ ملکی و غیرملکی اخبارات و الیکٹرانک میڈیا میں بھی ’’ہوٹل‘‘ کا ذکر گاہے بگاہے ہوتا رہاہے فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خالد حسن خان ہے جنہوں نے اپنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طلال فرحت کے ہمراہ اس فلم کو دہلی فلم فیسٹیول تک پہنچایا فلم کی کاسٹ میں معروف فلمی اداکارہ میرا جی، ہمایوں گیلانی، انیس راجہ (مرحوم)، بابر اسلم، احمد علی نیہا انیل، نسرین جان، مسکان جے،صادق امین، فرخ دربار، طارق جمال، نساء، اکبر خان، نوید بلوچ، ماجد راجا، ذکیہ خان، اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes