فٹ اور تندرست رکھنے کے لیے ہر قسم کی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں شہباز عالم

Published on October 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) اوکاڑہ میں منعقدہ سالانہ انٹرا سیکٹر کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی سمیت اتھلیٹکس کے مقابلوں میں سیکٹر بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آخری روز فائنلز کے مہمان خصوصی ایس پی سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور انعامات حاصل کرنے والے افسران میں ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی, ریاض احمد ڈوگر وسیم عباس انجم، یاسر خاں اور سب انسپکٹر محمد نعیم، اختر چوھدری، کلرک وقاس حبیب اور رسہ کشی کی ٹیم شامل ہیں ۔ اس موقع پر اگلے مرحلے کے مقابلوں کےلیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا ۔ سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو فٹ اور تندرست رکھنے کے لیے ہر قسم کی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ موٹر وے پولیس کے افسران اچھی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes