نادرا اور وکلاء کے درمیان ہونے والا طویل اور سنگین تر صورت اختیار کرتا معاملہ خوش اسلوبی سے حل

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

nadra +wakeel pics with mpa
ہارون آباد(یواین پی)ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی کی کاوشیں کامیاب ہوگئیں۔نادرا اور وکلاء کے درمیان ہونے والا طویل اور سنگین تر صورت اختیار کرتا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا وکلاء اور نادرا کی دس روز سے جاری ہڑتال کے خاتمے پر عوام نے اظہار مسرت کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی کی مسلسل کوشش کو سراہتے ہوئے مثالی قرار دے دیا دس روز سے قبل شناختی کارڈ لینے کے ایشو پر وکلاء اور انادرا کے عملہ کے درمیان تنازع پید اہو گیا دونوں فریقین نے اس ایشو پر ایک دوسرے کے خلاف تھانہ سٹی ہارون آباد میں علیحدہ علیحدہ مقدمات اندراج کرا دئیے جس سے نادرا کے صارفین اوع مقدمات کے سائلین کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا دس روز سے مسلسل ہڑتال اور احتجاج کے باعث نادرا اور وکلاء سے متعلقہ معاملات ٹھپ ہوگئے کئی افراد اور شخصیات نے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی نے عوامی تکالیف اور شہر پر اس ایشوکے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے بیک ڈور ڈپلومیسی کرتے ہوئے دونوں فریقین جن میں وکلاء کی جانب سے صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اعظم علی ،جنرل سیکرٹری اللہ رکھا سیاف ،راؤ فصاحت حسن ،الیاس بلوچ جبکہ نادرا کی جانب سے محمد ندیم ڈپٹی ڈایئریکٹر نادرا ملتان ،میاں محمد سلیم اسسٹنت ڈائریکٹر،ابوذر محمد اعظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا بہاولنگر ،مصباح مصطفی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ،اشفاق قاسم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون آ بادسے مذاکرات کیے اس کاوش کی حتمی کڑی کے طور بلدیہ آفس میں دونوں فریقین کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی رہنمائی میں مذاکرات و گفتگو کی گئی جس میں یہ معاملہ افہام وتفہہیم سے حل کر لیا گیا اس سنگین اور طویل ایشو کے خوشگوار ڈراپ سین پر اہل علاقہ نے چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی کاوشوں کو زبردست سراہتے ہوئے مثالی اور بروقت قرار دے کر اظہار تشکر و ممونیت کیا ہے اہل علاقہ حافظ محمد نوید،محمد یسین گل ،محمد جاوید جھورڈ پھولہار ،محمد نبیل ،محمد محسن ،فیصل ،محمد نعیم ،راشدرانا کا کہنا ہے کہ چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے عوامی نمائندگی کا بھر پور حق ادا کرتے ہوئے علاقے کو درپیش سنگین مسئلہ بطریق احسن حل کر کے نہایت قابل ستائش اقدا م کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes