تحصیل 18ہزاری ضلع جھنگ میں سی سی جی او واش سکیمز کا افتتاح

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

20150624_125051
جھنگ (یواین پی) تحصیل 18ہزاری ضلع جھنگ میں سی سی جی او واش سکیمز کا افتتاح کردیا گیا ہے اس موقع پر واصو آستانہ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری احسن رضا بخاری، عامر نسیم (ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر)ہینڈزپاکستان جہانزیب قیصر( ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر) ہینڈز پاکستان ، سیدہ غلام سکینہ اینڈ انجینئر عمران ہینڈز پاکستان کے علاوہ نواب بابر خان سیال (سابق ضلع ناظم جھنگ )،میاں حبیب شیخ سماجی کارکن اور اشفاق حسین چدھڑ صدرسوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ نے شرکت کی ۔ جبکہ اہالیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی ۔اشفاق حسین چدھڑنے سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے تنظیم کی کارکردی پر روشنی ڈالی اور سی سی جی اورواچ سکیمز کے حوالہ سے بریفنگ دی نیز اے سی اٹھارہ ہزاری اور بابر خان سیال سمیت تمام مہمانان گرامی اور اہالیان علاقہ کا شکریہ اداکیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عامر نسیم (ڈی ای ایم )ہینڈز پاکستان نے کہا کہ آج الحمدللہ ہینڈز پاکستان کی جانب سے تقریباً 67لاکھ روپے کی مالیت سے تعمیراتی کام سیلاب زدہ علاقوں سے مکمل ہوچکا ہے جن کا آج افتتاح کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ ہینڈ ز پاکستان 12کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان 2014کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرچکے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن رضا بخاری ،بابر خان اوردیگر مقررین نے ہینڈز پاکستان اور سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور مبارکباد پیش کی ۔خطیر رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں ترقیاتی کام کروانے پراہالیان علاقہ نے ہینڈز پاکستان کا شکریہ اداکیا جنہوں نے سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ سے کام کروایا جس سے علاقے کو بھرپورفائدہ پہنچا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes