اوکاڑہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اوکاڑہ سہولت بازار کا اچانک دورہ

Published on November 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 476)      No Comments

یونی ویژن نیوز پاکستان یواین پی کے رپورٹر شیخ ندیم شیراز سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

اوکاڑہ ( یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ سہ پہر اوکاڑہ سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا اور خریداروں سے گھل مل کر ان سے سہولت باذار میں اشیاء کی دستیابی اور کوالٹی کے متعلق سوالات کئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سہولت بازار میں اشیائے خورد نوش اور کوالٹی معیار کو خود بھی چیک کیا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ صوبائی وزیر سید صمصام بخاری اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماوٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق اور آصف گجر کی قیادت میں ٹائیگر فورس کے ممبران بھی موجود تھے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخ ندیم شیراز انفارمیشن سیکریٹری اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگاۓ گئےسہولت بازار کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیر اعلی نے دیپالپور سہولت بازار کا بھی دورہ کیا اور لوگوں کے گفتگو کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题