پاک فوج کے حوالدارمسعودخان شہید ٹیکسلاکے مقامی قبرستان میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک

Published on December 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

Pakistan_Army_Emblem
ٹیکسلا(یو این پی /ڈاکٹر سید صابر علی)جنوبی وزیرستان میں خوفناک دہشت گردالقاعدہ کمانڈرکوٹھکانے لگانے کے دوران شہادت کارتبہ پانے والے پاک فوج کے حوالدارمسعودخان شہیدکو اتوار کے روز انکے آبائی علاقہ موضع سالارگاہ تحصیل ٹیکسلاکے مقامی قبرستان میں پورے فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ کی امامت پیرشفیق اعظم آف سالک آبادنے کرائی،جبکہ بعدنمازجنازہ جماعت اہلسنت انٹرنیشنل کے سربراہ پیرعلامہ عبدالقادرنے اجتماعی دعاکرائی،نمازجنازہ میں پاک آرمی مانسرکیمپ ضلع اٹک،پاک آرمی ایبٹ آباد ھزارہ ڈویژن کیمپ اورایچ آئی ٹی ٹیکسلاپاک آرمی یونٹ نے اپنے سٹیشن کمانڈرکی زیرقیادت شرکت کی،جبکہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ ،حسن ابدال ،ضلع اٹک ،راولپنڈی اسلام آباد،تحصیل خان پور ضلع ہریپورھزارہ کے جڑواں دیہات سے عوام نے ھزاروں کی تعدادمیں شرکت کی،اورشہیدمسعودخان کی برادری خاندان کے سربراہان حاجی دلدارخان،سرداراعجازاحمدخان ایڈووکیٹ،ادریس خان،نوازش علی خان،محمداعظم خان،وحیدخان اورانکے بھائیوں فاروق خان،داوودخان کوحوالدارمسعودخان کوشہادت کارتبہ ملنے پرمبارکباد پیش کی،قبل ازیں پاک آرمی کے جوانوں نے شہیدکے گھرسے لیکرقبرستان تک تمام علاقے کواپنی حفاظت میں لیئے رکھا،سفرآخرت کے دوران میت کی چارپائی کے ساتھ ھزاروں نوجوانوں نے کلمہ طیبہ اورکلمہ شہادت کابلندآوازکے ساتھ وردجاری رکھا اوروقفے وقفے کے ساتھ پاک فوج اورپاکستان زندہ بادکے نعرے بلندکئے جاتے رہے،شہیدکی میت پرگھرسے لیکرقبرستان تک تمام راستے میں گل پاشی کی جاتی رہی،گاوں میں مکانوں کی چھتوں پرخواتین کی بڑی تعدادبھی یہ مناظردیکھتی رہیں،تدفین کے بعدپاکستانی پرچم کے سائے تلے پاک فوج کے چاق وچوبنددستہ نے شہیدکوفوجی سلامی پیش کی۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سالار گاہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题