خدشہ ہے یورپ میں پاکستان ائیرلائن پر پابندی نہ لگ جائے

Published on June 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے یورپ میں پاکستان ائیرلائن پر پابندی نہ لگ جائے، ایک جہاز کریش ہونے پر پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو داؤ پر لگا دیا گیا، اس معاملے پر بین الاقوامی میڈیا میں خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک جہاز کریش ہونے پر پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو داؤ پر لگا دیا۔حکومت ایک ایک کر کے ہر شعبے کو تباہ کر رہی ہے، جبکہ ہنستا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے کے باعث خدشہ ہے یورپ میں پاکستان ائیرلائن پر پابندی نہ لگ جائے۔ خدشہ ہے یورپ میں پی آئی اے کے لینڈنگ رائٹس واپس نہ لے لیے جائے۔اس وقت بین الاقوامی میڈیا میں اس معاملے پر شور مچا ہوا ہے۔احسن اقبال نے عمران خان کو پاکستان کا گوربا چوف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا تعلق ریاست مدینہ سے نہیں، سوویت یونین سے ہے۔ موجودہ حکومت نے ہنستا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔ وزیراعظم ہر وقت سیاحت کے فروغ کی باتیں کرتے ہیں، لیکن بجٹ میں اس شعبہ کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا، جبکہ اب پاکستانی پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ سامنے لا کر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا۔اس معاملے باعث خدشہ ہے کہ کہیں یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہی نہ لگا دی جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت جس سی پیک کی بات کر رہی ہے وہ ہمارے دور کا تحفہ ہے۔ ہم نے فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ ملک حکومت کے حوالے کیا تھا۔ ہمارے دور میں صنعتیں ترقی کر رہی تھیں۔ مسلم لیگ ن دور میں شرح نمو ہم 5.5 دے کر گئے تھے اور ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes