اگر عمران خان مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں تو الٹی میٹم دینا بند کر دیں،عابد شیر علی

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

1111
اسلام آباد ۔۔۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں تو الٹی میٹم دینا بند کر دیں۔ پیر کے روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرانے دھمکانے سے ملک نہیں چلتے بلکہ آئین اور قانون کی پاسداری کرنی پڑتی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جانا چاہئے لیکن یہ تحفظات غیر مہذب زبان کے استعمال اور احتجاجی سیاست سے دور نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لاہور میں سڑکیں بند کرنے اور احتجاج کے باعث مریض ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکے اور زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف میں کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کا تھرڈ امپائر کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کے عام انتخابات ملک کی تاریخ کے سب سے زیادہ دھوکہ دہی کے انتخابات تھے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہے اور تحریک انصاف کی جانب سے 2013ء کے عام انتخابات میں بے قاعدگیوں سے متعلق 70 فیصد شکایات کا الیکشن ٹریبونل فیصلہ کر چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme