پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے متعلق 2 سے 3 دن میں خوشخبری دوں گا، نجم سیٹھی

Published on August 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments


لاہور(یو این پی)  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پُرامید ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے متعلق 2 سے 3 دن میں خوشخبری دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون پاکستان آرہی ہے جس میں دنیا بھر کے ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔عمر اکمل کے حالیہ بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ کھیل ہی نظم وضبط کا ہی ہے چنانچہ ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور یہ حتمی فیصلہ ہے اس لیے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سسٹم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں کوچز اور نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی سے کامیابی نصیب ہوئی جس پر پوری قوم شاداں ہے اور روایتی حریف انڈیا سے کامیابی نے اس خوشی کو دوبالا کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme