کسی بھی ملک میں ثقافت کیلئے حد بندیاں نہیں ہونی چاہئیں میرا

Published on December 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

Meera
فن کے ذریعے بٹی ہوئی سرحدوں میں امن کی محبت اورفاصلے مٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں
لاہور (یو این پی) کسی بھی ملک میں ثقافت کیلئے حد بندیاں نہیں ہونی چاہئیں بلکہ ان سرحدوں کے فاصلوں کو صرف فنکار کا آرٹ ہی قریب لا سکتا ہے، انہوں نے یہ خصوصی بات نمائندے سے ٹیلیفون پر ’’ہوٹل‘‘ فلم کی تیسرے فلم فیسٹیول میں نمائندگی کی تفصیلات میں بتاتے ہوئے کہی، میرانے کہا کہ ہماری ثقافتی اقداریہ ہونی چاہئیں کہ ہم اپنے فن کے ذریعے بٹی ہوئی سرحدوں میں امن کی محبت اورفاصلے مٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں،پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ نہ صرف پاکستانی فلمی انڈسٹری کی تاریخی فلم ہے بلکہ اب یہ ہندوستان میں بھی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے، ہمارا سر فخر سے بلند ہے کہ ’’ہوٹل‘‘ کو تیسرے دہلی فلم فیسٹیول میں نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کا پریمیئر انشااللہ 25 دسمبر2014 ؁ء کو ہونے جا رہا ہے، یہ فیسٹیول ہندوستان کی سرکار گزشتہ دو برسوں سے منعقد کرتی چلی آرہی ہے، اس بات کی اوربھی زیادہ خوشی ہے کہ یہ دن ہمارے قائد اعظم کی پیدائش کا بھی دن ہے، نیز کرسمس کا تہوار بھی اسی دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، لہذا یہ دن ان حوالوں کے ساتھ قومی اور ثقافتی دونوں انداز سے پاکستان اور ہندوستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، میں یہ بتاتی چلوں کہ میں وہ واحد ایکٹریس ہوں کہ جس نے چند سال قبل اُن سنگین حالات میں جا کر ہندوستان کی فلمی دنیا میں کام کیا جب دونوں ملکوں کے حالات سنگین نوعیت اختیار کیے جا چکے تھے اور میرے جانے کے بعد کئی ٹیلی وژن اور فلمی ستاروں کے لیے میں نے وہاں کام کر کے ان کے کام کرنے کی راہ ہموار کی، یہ وہ دور تھا جب وہاں جانے سے لوگ گھبراتے تھے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پڑھے لکھے ڈائریکٹرز کو کام کرنا چاہیے،یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جو لالی ووڈ میں شوٹ کی گئی، میں نے ڈائریکٹر خالد حسن خان کی فلم میں کام کرکے ایک اچھا کام کیا جو دہلی فلم فیسٹیول میں نظر آئے گا، یہ اچھی ٹیم ہی کی محنت کا پھل ہے جو ہمیں اس فیسٹیول میں نمائندگی کرنے کی صورت میں ملا ہے، میں شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے ایک پڑھی لکھی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اداکاروں، ٹیکنیکل ٹیم اور اسسٹنٹ سمیت دیگر افراد نے جس طرح اس فلم میں اپنے کام کو منوایا وہ یقیناًقابل تعریف ہے، میں اسی ہفتے دہلی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے کے لیے بھارت کے شہر دہلی جا رہی ہوں، انہوں نے بات چیت کے آخر میں پرستاروں کے لیے یہ پیغام دیا کہ آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے دلوں میں وسعت دیں اور فن کے ذریعے اسے مزید فروغ دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں اونچا کرنے میں مثبت اوراہم کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题